تلنگانہ

کھمم ٹاون اے سی پی آنجلیو کے خلاف مقدمہ درج _ کانگریس لیڈر نریندر کی عرضی پر عدالت کے احکامات

تلنگانہ کے کھمم شہر کے سینئر کانگریس قائد این نریندر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھمم ٹان اے سی پی آنجلیو پر کھمم کے ون ٹاون میں کیس درج کیاگیا تفصیلات کے بموجب این نریندر نے کہا کہ سال رواں ماہ اپریل کی 6 تاریخ کو کھمم ضلع کانگریس کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کھمم کلکٹریٹ کے روبرو دھرنا پروگرام منظم کیا گیا تھا اس پروگرام کے دوران این نریندر نے کہا کہ اے سی پی کھمم ٹاون نے ان کا کالر پکڑ کر نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے روڈی شیٹ کھولنے  کی دھمکی دی

 

جس کے خلاف این نریندر نے کھمم کے ون ٹاون پولیس اسٹیشن میں اے سی پی کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے یاداشت دی تھی  این نریندر نے کھمم پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کھمم پولیس ٹی آر ایس قائدین کے اشارے پر کام کرتے ہوئے کانگریس قائدین پر بیجا مقدمات درج کررہے ہے این نریندر نے اس مسلہ کو لیکر کھمم ضلع عدالت میں اے سی پی کے خلاف عرضی داخل کی پیش ۔ ضلع عدالت نے این نریندر کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اے سی پی کھمم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کی کھمم ون ٹاون پولیس اسٹیشن کو ہدایت دی ۔ عدالت کے حکم پر کھمم ون ٹاون پولیس اسٹیشن میں اے سی پی کھمم ٹاون آنجلیو کے خلاف کیس درج کیاگیا کیس کی تفصیلات  اس طرح ہے کیس نمبر 296 294b 503 506 ipc اور 156/3 crpc کے تحت مقدمہ درج کیاگیا

متعلقہ خبریں

Back to top button