تلنگانہ

حیدرآباد کے شمش آباد ایئرپورٹ پر دو خواتین کے پاس سے ڈیڑھ کلو سونے کے زیورات ضبط

حیدرآباد _ 13 اکتوبر / حیدرآباد کے شمش آباد ایئرپورٹ پر کسٹمس کے عہدیداروں  نے دو خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا جو دبئی سے ایک کلو 400 گرام سونے کے زیورات اسمگلنگ کرنے کی کوشش کررہے تھے ان خواتین کی شناخت ناہیت سلطانہ  اور آرگانس بیگم کی حیثیت سے کی گئی ہے جو  ہندوستانی شہری ہیں، جو دبئی سے حیدرآباد پہنچے تھے ۔ دونوں مسافر چیک ان بیگ میں 24 کیرٹ سونا سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے  سونے کی قیمت تقریبا 74,02,500/ روپٸے بتائی گئی ہے  1410 گرام سونے کے زیورات ضبط کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button