جنرل نیوز

کاماریڈی میں آج ہفتہ کو بعد نماز عشاء جلسہ تحفظ ختم نبوت _ دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث حضرت مولانا سلمان بجنوری صاحب مہمان خصوصی 

آج کاماریڈی میں جلسہ تحفظ ختم نبوت اور ہماری ذمہ داریاں کا انعقاد، 

دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث حضرت مولانا سلمان بجنوری صاحب ہونگے مہمان خصوصی۔ 

 عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔

یکم جنوری(پریسریلیز) محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کلاسک گارڈن فنکشن ہال سرسلہ روڈ کاماریڈی میں آج 1 جنوری 2022ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کا اجلاس عام منعقد ہوگا، جس کی سرپرستی دکن کے ممتاز، بزرگ عالم دین، امیر شریعت حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمٰن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم (صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ وآندھرا) فرمائیں گے اور عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی دامت برکاتہم (صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا و سرپرست مجلس ہذا) صدارت فرمائیں گے، جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث حضرت مولانا سلمان بجنوری صاحب دامت برکاتہم (خلیفہ مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی مجددی دامت برکاتہم)، اسی طرح بلبلِ ہند وعالمی شہرت یافتہ مفتی طارق جمیل قاسمی قنوج یوپی شہر کاماریڈی پہونچ چکے ہیں۔

آپ تمام سے جوق در جوق شرکت کی پرخلوص گزارش کی جاتی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔

9866565786________9000786993

متعلقہ خبریں

Back to top button