جنرل نیوز

کریم نگر کےمسجد کوثر گودام گڈہ میں جمعیۃ علماء کریم نگر کے جلسہ اصلاح معاشرہ سے علماء کا خطاب

کریم نگر کےمسجد کوثر گودام گڈہ میں جمعیۃ علماء کریم نگر کے جلسہ اصلاح معاشرہ سے علماء کا خطاب

جمعیۃ علماء کریم نگر کے زیر اہتمام مسجد کوثر گودام گڈہ میں 31 دسمبر 2021 بعد مغرب اصلاح معاشرہ کے جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔

حضرت مولانا عمر فاروق صاحب قاسمی(صدر سٹی جمعیۃ علماء کریم نگر) نے منشیات( نشہ آور چیزیں)کے دینی اور دنیوی نقصانات،بے حیائی کی تباہ کاریاں اور نیو ائیر کے خرافات پر نہایت ہی فکر انگیز خطاب فرمایا۔

 

صدرجلسہ حضرت مفتی محمد یونس القاسمی صاحب( صدر جمعیۃ علماء کریم نگر) نے جمعیۃ کی اصلاح معاشرہ مہم کے اہم عنوانات(منشیات،بے حیائی،مسنون نکاح) پر مختصر لیکن جامع روشنی ڈالی اور معاشرہ کو سدھارنے کے لیے ہر فرد کو محنت کرنے کی طرف متوجہ کیا،نکاح کو آسان اور مسنون بنانے کی ترغیب دی۔

اس موقع پر حافظ سید رضوان صاحب فلاحی جنرل سیکریٹری سٹی جمعیۃ علماء کریم نگر، مفتی محمد عبدالحمید صاحب قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ کریم نگر حافظ محمد اسماعیل راشد صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر، حافظ عبدالحکیم خان صاحب نائب صدر صفا بیت المال کریم نگر، مفتی خواجہ غفران الدین اسعدی صاحب سیکریٹری دینی تعلیمی بورڈ کریم نگر مفتی محمد شاداب تقی قاسمی صاحب جنرل سیکریٹری القلم فاؤنڈیشن،حافظ ذیشان رکن جمعیۃ،محمد عمران ددو صاحب رکن جمعیۃ اور دیگر موجود تھے۔صدر محترم کی دعا پر اجلاس بحسن و خوبی تکمیل کو پہنچا۔مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر وامام وخطیب مسجد کوثر نے اجلاس کی کاروائی چلائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button