جنرل نیوز

عادل آباد جمعیت علماء کے وفد کی نو تقرر ضلع ایس پی سے ملاقات ۔ مختلف امور پر تبادلہ خیال ۔ ٹی آر ایس پارٹی قائد محمد یونس اکبانی بھی وفد میں شامل

جمعیت علماء ہند عادل آباد کے ایک وفد ضلع صدر حافظ ابوبکر حامد کی قیادت میں و ٹی آر ایس پارٹی میناریٹی قائد محمد یونس اکبانی کی سرپرستی میں نو تقرر کردہ عادل آباد ضلع ایس پی اودے کمار ریڈی سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیس میں خیر سگالی ملاقات کرتے ہوئے عادل آباد ضلع ایس پی کا عہدہ سنبھالنے پر شال اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر جہاں ایک طرف ضلع ایس پی کو محمد یونس اکبانی نے جمعیت علماء کے ذمہ داران کا تعارف کروایا اور عادل آباد کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا وہیں ضلع صدر جمعیت حافظ ابوبکر حامد نے جمعیت کی کارکردگی اور جمعیت کے بیانر تلے انجام دیے جانے والے مختلف خدمات سے واقف کروایا۔ایس پی اودے کمار ریڈی نے جمعیت کی جانب سے کی جانے والی خدمات میں ممکنہ تعاون کا تیقن دیا۔ایس پی سے ملاقات کرنے والوں میں ٹی آر ایس پارٹی قائد محمد یونس اکبانی کے علاوہ جمعیت کے ذمہ داران ٹاؤن صدر مولانا اسلم نہدی،جنرل سیکریٹری مولانا اسلم ندوی،مولانا ابوذر حامد،حافظ شعیب فیصل،حافظ جواد،علیم الدین و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button