این آر آئی

ریاض میں افطار پارٹیاں – سفیر ہند کی شرکت

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں ماہ رمضان میں این آر آئیز کی سر گرمیاں افطار پارٹیوں تک محدود ہو جاتی ہیں۔ ہر روز کہیں نہ کہیں چھوٹے، بڑے پیمانے پر سحر یا افطار پارٹی کا اہتمام رہتا ہے۔ اس ماہ کے پہلے عشرہ میں ریاض کی دو بڑی تنظیموں علیگڈھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز اسوسی ایشن (اموبا) اور جامعہ ملیہ اسلامیہ المنائی اسوسی ایشن نے بڑے پیمانے پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ سابق طلبا کی جانب سے منعقد ان افطار پارٹیوں میں سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے بھی شرکت کی۔

اموبا کی اہتمام کردہ افطار پارٹی میں تنظیم کے صدر ابرار حسین اور ان کے رفقاء اور جامعہ ملیہ المنائی کی جانب سے صدر انجینئر غفران احمد اور ان کی کیبنٹ کے اراکین نے سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر انعام اللہ فلاحی اور مولانا عبد الرحمان عمری نے رمضان کے فضائل و احکامات پر خطاب کیا۔ طلبائے قدیم کی ان سالانہ افطار پارٹیوں مین سابق طلباء کی بڑی تعداد کے علاوہ، سفارتکار، ریاض کی سماجی تنظیمون کے اراکین اور شہر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ ریاض کی تقریباُ تمام سماجی تنظیمین اپنی جانب سے سحور اور افطار کا اہتمام کرتی ہیں۔ کچھ تنظیمیں ہر سال افطار پیکٹس لیبر کیمپس میں تقسیم کرنے کا اہتمام کرتی ہیں اور کچھ تنظیمیں وطن میں رمضان فوڈ کٹس کی تقسیم کا اہتمام کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button