جنرل نیوز

پورلہ خورد میں مدرسہ اسلامیہ معراج العلوم میں جلسہ عظمت و قرآن و حفظ تکمیل حفظ قرآن

پورلہ خورد میں مدرسہ اسلامیہ معراج العلوم میں جلسہ عظمت و قرآن و حفظ تکمیل حفظ قرآن

 

اوٹکور : ( عبدالوسیم اردو لیکس) ضلع ناراٸن پیٹ کے اوٹکور منڈل کے پورلہ خورد میں مدرسہ اسلامیہ معراج العلوم پورلہ خورد کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ عام عظمت قرآن و تکمیل حفظ قرآن بتاریخ 4 جنوری 2022 بروز منگل بوقت صبح 10 بجے تا نماز ظہر احاطہ مدرسہ انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔اس جلسہ کی صدارت مفسر قرآن حضرت مولانا شاہ محمد عبدالجواد صاحب دامت برکاتہم مظاہری معتمد مدرسہ الکوثر اور مہمان خصوصی خطیب بے باک حضرت مولانا محمد مطیع الرحمن صاحب مفتاحی مدظلہ صدر المدرسین سراج العلوم کریں گے۔اس کے علاوہ علما کرام کے بھی بصیرت افروز بیانات ہوں گے۔اس موقع پر تکمیل حفظ کرنے والے طلبا کا تکمیل قرآن بھی ہوگا۔اس موقع پر ناظم مدرسہ حافظ محمد خورشید احمد و انتظامی کمیٹی نے تمام حضرات سے کثیر تعداد میں شرکت فرما کر علما کرام کے قیمتی بیانات سے مستفید ہونے کی اپیل کی۔اس موقع پر تمام شرکا کیلٸے بعد جلسہ طعام کا نظم رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button