میڑچل ریلوے ٹریک پرخاتون اور نوجوان کی نعشیں دستیاب

ضلع رنگا ریڈی میڑچل کے پاس ریلوے ٹریک پر نوجوان اور خاتون کی نعشیں مشتبہ حالت میں پائی گئیں۔ مقامی افراد کے مطابق موضع گوڈاویلی کے پاس آج وہاں سے گذرنے والوں نے دیکھا کہ ایک نوجوان کی نعش ریلوے ٹریک پر پڑی ہوئی ہے اس کی کچھ دوری پر ایک خاتون کی نعش بھی ہے۔ فوری سرپنچ کو اطلا ع دی گئی ۔ نوجوان کی شناخت آٹو ڈرائیورشام کی حیثیت سے کرلی گئی جبکہ خاتون کی شناخت کا کام جاری ہے۔ یہ خودکشی کا واقعہ ہے یا پھر ریلوے ٹریک عبور کرنے کے دوران وہ دونوں حادثہ کا شکار ہوگئے فوری طور پر اس بات کا پتہ نہیں چل سکا۔ ریلوے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔