نیشنل

آندھراپردیش کے ایک گاؤں میں شیر کے بچوں کو دیکھ کر مقامی افراد میں خوف۔ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش ضلع نندیال میں شیر کے بچوں کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف و تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ کوٹھاپلی منڈل کے پیدا‌گوماڑا پورم میں آج صبح مقامی نوجوان نے شیر کے بچوں کو دیکھا اور موضع کے لوگوں کو مطلع کیا۔

ایک ساتھ ‌شیر کے4 بچے دیکھ کر گاؤں والے خوفزدہ ہیں انھیں خدشہ ہے کہ شیرنی بچوں کے خاطر گاؤں آئے گی۔ مقامی لوگوں نے شیر کے بچوں کو لا کر ایک کمرے میں رکھا گیا اور محکمہ جنگلات کے حکام کو اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button