جنرل نیوز

ماسک نہ لگانے والوں کو ایک ہزار جرمانہ _ نارائن پیٹ ضلع ایس پی این وینکٹیشورلو کا بیان

نارائن پیٹ: 02 جنوری (اردو لیکس) ریاستی حکومت کی جانب سے عوامی جلسوں، ریالیوں، مذہبی، سیاسی اور ثقافتی سمیت دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے عوامی جگہوں ہر شخص کو ماسک پہننا چاہیئے اور جسمانی فاصلے پر عمل کرنا ضروری ہے۔ نارائن پیٹ ضلع ایس پی این وینکٹیشورلو نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کو 1000 روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندیاں 10 جنوری تک نافذ رہیں گی۔ پولیس عہدیدار اپنے تھانے میں درج ذیل پابندیوں کے نفاذ کے لئے اقدامات کریں۔ چہرے پر ماسک پہننا لازمی ہے جسمانی دوری، سینی ٹائزر کا استعمال اور احاطے کی صفائی کا خیال کریں۔

سرحدوں پر داخلہ کے دوران اسکریننگ ٹیسٹ کریں۔ اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے ذمہ دار اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں کہ ان کے اداروں میں عملہ اور طلبہ مناسب ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلے کی پابندی کریں۔

مزید کہا کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے مطابق 1000 روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور جو افراد مذکورہ دفعات پر عمل نہیں کریں گی ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندیاں اس مہینے کی 10 تاریخ تک نافذ رہیں گی۔ ضلع ایس پی نے عوام پر زور دیا کہ وہ اتحاد کے ساتھ لوگوں کے معیار زندگی کو بدلنے والی کورونا اور اومیکرون وباء کا مقابلہ کریں اور مذکورہ پابندیوں کی تعمیل میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button