مضامین

نعت رسولﷺ

نعت کیا آپ کی ہورہی ہے
ایماں میں روشنی ہورہی ہے
سامنے ہے دیارِ مدینہ
دل کی پاکیزگی ہو رہی ہے
جب سے دیکھا ہے روضہ نبی کا
زندگی زندگی ہو رہی ہے
تم تو آئے ہو شہرِ نبی سے
تم سے مل کر خوشی ہو رہی ہے
بھیج دے کوئی مہمان مولٰی
گھر میں فاقہ کشی ہو رہی ہے
زندگی جس کی سنت پہ گزری
اس کی عزّت بڑی ہورہی ہے
تیغ کے سائے میں کربلا میں
کیا حسیں بندگی ہو رہی ہے
ننھے اصغر لہو سے تمہارے
شاخ دیں کی ہری ہو رہی ہے
زاہد” ان کے کرم سے لحد کی
تیرگی روشنی ہو رہی ہے
محمد زاہد رضابنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج بھدوہی یوپی ۔بھارت

متعلقہ خبریں

Back to top button