جنرل نیوز

اوٹکور ایس آئی نے کورونا وبا کے پیش نظر مقامی عوام کو ماسک اور سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل کی

*اوٹکور ایس آٸی نے کورونا وبا کے پیش نظر مقامی عوام کو ماسک اور سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل کی*

 

اوٹکور :(عبدالوسیم۔اردو لیکس) اوٹکور منڈل کے سب انسپکٹر آف پولیس اے۔پروتالو نے اوٹکور منڈل کی تمام عوام سے پرزور اپیل کی کہ کورونا وبا کے پیش نظر ہر فرد ماسک اور سانی ٹاٸیزر اور سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل کی ۔اور انہوں نے کہا کہ اس وقت سارے ہندوستان میں دھیرے دھیرے سے اومیکرون اور کورونا کے کیسس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اس کے پیش نظر مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے عوام کو کورونا اور اومیکرون وبا سے محتاط رہنے کی اپیل کی۔ کووڈ اور اومیکرون پر قابو پانے کیلٸے حکومت تلنگانہ کی جانب سے جی او نمبر ایک جاری کیا جس میں کووڈ قواعد پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گٸی ہے۔اور 10 جنوری تک ریالیوں،جلسوں،میٹنگوں پر پابندی عاٸد کی گٸی ہے۔ہر فرد کو بغیر ماسک لگاٸے گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی گٸی ہے۔اگر بغیر ماسک کے باہر نکلنے پر ایک ہزار روپٸے کا جرمانہ عاٸد کیا جاٸے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکولس میں سینی ٹاٸز کے علاوہ سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی گٸی ہے۔بالخصوص اوٹکور کے علاوہ اطراف و اکناف کے دیہاتوں کی عوام سے انہوں نے کہا کہ وہ بغیر ماسک لگاٸے باہر نہ نکلے اور کووڈ مرض پر قابو پانے کیلٸے احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button