اسپشل اسٹوری

چہرے پر سونڈ کے ساتھ عجیب الخلقت بچہ کی پیدائش، لوگوں نے کہا گنیش کے چہرے والا بچہ پیدا ہوا

نئی دہلی:راجستھان کے دوسہ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں 31 جولائی کی رات ایک عجیب وغریب بچہ نے جنم لیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بچے کی شکل گنیش کے چہرے جیسی ہے۔ ہاسپٹل کے عملہ نے بچے کو دیکھا تو وہ حیران رہ گئے۔ جب لوگوں کو معلوم ہوا تو اس بچہ کو دیکھنے کیلئے عوام کا ہجوم امڈ پڑا۔ تاہم پیدائش کے 20 منٹ بعد نومولود کی موت ہوگئی۔

 

 

 

 

ذرائع کےمطابق الور میں رہنے والی خاتون کو درد زہ کی تکلیف کے بعد دوسہ کے ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ خاتون نے رات 9:30 بجے بچے کو جنم دیا۔ اس دوران ضلع ہاسپٹل میں ڈیلیوری کروانے والے عملے نے بچے کو دیکھا تو حیران رہ گئے کیونکہ بچے کے چہرے پر گنیش کی طرح ایک سونڈ تھی دو آنکھیں تھیں اور کان تھے۔ جیسے ہی یہ خبر پھیلی تو لوگوں نے بچے کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی لیکن 15-20 منٹ میں ہی بچہ دم توڑ گیا۔

 

 

 

ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کے چیف میڈیکل آفیسر شیورام مینا نے بتایا کہ جینیاتی خرابی کے علاوہ بعض اوقات کروموسوم میں خرابی کی وجہ سے بھی ایسے بچے رحم یدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ ہونے کے بعد ہر عورت کو وقت پر چیک اپ کروانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button