تلنگانہ

40 سالہ پرانی پائپ لائن میں لکیج کے باعث نظام آباد کے پھولانگ میں نلوں سے ناقص پانی کی سربراہی

40 سالہ پرانی پائپ لائن میں لکیج کے باعث محلہ پھولانگ میں نلوں سے ناقص پانی کی سربراہی۔ عوام کی صحت کو خطرہ

ضلع کلکٹر، بلدیہ کمشنر سے پائپ لائن کی مرمت یا قدیم پائپ لائن کو فوری تبدیل کرنے ندیم احمد اور نوجوانوں کا مطالبہ 


نظام آباد:4/ جنوری (ای میل) پیر کے دن پرجاوانی پروگرام میں ندیم احمد نائب صدر ہیلپ ویلفیر اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی نظام آباد کے ہمراہ محلہ پھولانگ ڈیویژن نمبر 46 کے نوجوانوں نے ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی کو تحریری شکایت حوالے کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیویژن میں 40 سالہ قدیم پینے کے پانی کی پرانی پائپ لائن کو فوری تبدیل کیا جائے۔ نلوں سے عوام کو ناقص اور گندہ پانی کی سربراہی عمل میں آرہی ہے جس سے علاقہ کی عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔ ندیم احمد اور نوجوانوں نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ ڈیویژن کے کئی گھروں میں پینے کے پانی کے نلوں سے روزآنہ ناقص اور گندہ اور بدبو دار پانی آرہا ہے

جس کی شکایت بلدی عہدیداروں سے کرنے پر لائن مین اور اے ای نے معائنہ کیا اور بتایا کہ پائپ لائن میں لکیج کے باعث میلا اور گندہ پانی آرہا ہے۔ پائپ لائن 40 سالہ پرانی ہونے کے باعث مرمت کرنے میں میں مشکلات پیش آرہی ہے۔ بلدیہ کے عہدیداروں کی جانب سے پائپ لائن کے مرمتی کام انجام دئیے جارہے ہیں لیکن ابھی تک یہ کام درست نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے گذشتہ ایک ماہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ٹینکر س کے ذریعہ پانی کی سربراہی عمل میں لائی جارہی ہے جو ناکافی ثابت ہونے کے باعث لوگ اپنے طور پر خانگی ذرائع سے پانی کا انتظام کررہے ہیں۔

 

محمد ندیم احمد صدر ہیلپ ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی پھولانگ نے ضلع کلکٹر، بلدیہ کمشنر سے مطالبہ کیا کہ جلداز جلد 40 سالہ پرانی پائپ لائن کو تبدیل کیا جائے۔ روزآنہ صاف و شفاف پینے کے پانی کی سربراہی بحال کی جائے اس موقع پر ان کے ہمراہ محمد اکبر حرکیاتی نوجوان قائد مجلس، محمد مختار، محمد سمیع، محمد غوث کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button