جرائم و حادثات

ہتھیاروں کے ساتھ سوشیل میڈیا پر ویڈیوز۔حیدرآباد پرانا شہر کے تین نوجوان گرفتار

حیدرآباد: لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کیلئے ہتھیاروں کے ساتھ گشت کرنے اورمہلک ہتھیاروں کے ساتھ تصاویرسوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے والی ایک ٹولی کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتارکرلیا۔

باوثوق ذرائع کی اطلاع پربالا پورپولیس کی جانب سے قبا کالونی میں گاڑیوں کی تلاشی مہم انجام دی جارہی تھی اوران تینوں ملزمین کو گرفتارکرلیا گیا‌جنکی شناخت محمد غوث، شیخ آصف اور سید خلیل کے طور پر کی گئی ہے اور وہ شاھین مگر کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔

انہوں نے سیل فون کے ذریعہ اپنی ان حرکتوں کی ویڈیو گرافی کی اوراسے سوشل میڈیا پ اپ لوڈ کیا۔نوجوان خنجر اور چاقو لے کر پارٹیوں میں شرکت کرتے اور عام لوگوں میں خوف پیدا کرتے تھے۔ ان کے پاس سے دو تلواریں، ایک خنجر اورایک چاقو ضبط کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button