جنرل نیوز

بنڈی سنجے کی گرفتاری پر بی جے پی پارٹی کارکنوں کا اوٹکور میں احتجاج

بنڈی سنجے کی گرفتاری پر بی جے پی پارٹی کارکنان نے کیا احتجاج

 گرفتاری کو بتایا غیرقانونی

اوٹکور :-(عبدالوسیم۔ اردو لیکس) بی جے پی ریاستی شاخ کی ہدایت کے مطابق بی جے پی کے ریاستی صدر و رکن پارلیمنٹ کریم نگر بنڈی سنجے کی گرفتاری اور جیل میں ڈالے جانے کے خلاف آج اوٹکور منڈل مستقر میں بی جے پی اوٹکور منڈل کے زیراہتمام بی جے پی قاٸدین نے سیاہ ماسک کا استعمال کرتے ہوٸے سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد کرتے ہوٸے ایک انوکھا احتجاج کیا کرتے ہوۓ گرفتاری کو غیر قانونی بتایا۔اس پروگرام میں ضلع ناراٸن پیٹ بی جے پی سکریٹری ایم۔ بھاسکر نے اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ بنڈی سنجے کی گرفتاری غیر قانونی ہے

۔انہوں نے پولس انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ حکومت کے اس عمل پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور حکومت کو انتباہ دیا کہ جی او نمبر 317 میں ترمیم کرتے ہوٸے ملازمین کے ساتھ انصاف کریں۔ورنہ وہ حکومت کے خلاف ہر قسم کی لڑاٸی کیلیۓ امادہ ہیں۔واضح رہے کہ بنڈی سنجے کو چند روز قبل کریم نگر پولیس نے ملازمین و ٹیچرس کے سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے بناٸے گٸے قوانین کے خلاف احتجاجی پروگرامس میں حصہ لینے اور متشددانہ بیانات جاری کرنے کے ساتھ ہی ان پر لگے مختلف مقدمات کی وجوہات کی بنا پر گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا تھا۔اسکے بعد عدالت نے انھیں 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں دٸیے جانے کا حکم صادر کیا تھا۔

اس پروگرام میں بی جے پی منڈل صدر رمیش،بی جے واٸی ایم ضلع صدر بھرت کمار،لکشمن،رنویر،لکشمی،روشنپا، شانتو گوڑ، وینکٹیش گوڑ، کوکو ملیش، سرینواس، تمپا وغیرہ نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button