جنرل نیوز

نارائن پیٹ کے دھنواڑہ میں میناریٹی کیمونٹی ہال کی تعمیر کا رکن اسمبلی کے ہاتھوں سنگ بنیاد

نارائن پیٹ: 05 جنوری (اردو لیکس) نارائن پیٹ رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی نے ناراٸن پیٹ ضلع کے دھنواڑہ منڈل مستقر پر ضلع پریشد فنڈ سے 10 لاکھ روپٸے کی لاگت سےمیناریٹی کمیونیٹی ہال کی تعمیری کام کے لٸے سنگ بنیاد رکھا۔ اور اسی طرح گرام پنچایت فنڈ سے 15 لاکھ روپٸے کی لاگت سے سی سی روڈ کی تعمير کے لٸے بھی سنگ بنیاد رکھی گٸی. اس موقع پر ایم اے وحید ضلع پریشد معاون رکن نارائن پیٹ و دھنواڑہ ٹی آر ایس اقلیتی قائدین نے دھنواڑہ منڈل میں میناریٹی کمیونٹی ہال کے تعمیری سنگ بنیاد پر رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی سے اظہار تشکر کیا ہے۔..

متعلقہ خبریں

Back to top button