نیشنل

مسجد میں گھس کراشرارکی شرانگیزی، اترپردیش کے شاہجہاں پورمیں برہم مسلمانوں کا احتجاج

نئی دہلی: ریاست اترپردیش کے شاجہاں پورمیں اشرار نے مسجد میں داخل ہوکرشرانگیزی کی۔ شرپسندوں نے کلام پاک کو نذر آتش کر دیا جس کے ساتھ ہی مسلمانوں میں شدید برہمی کی لہردوڑ گئی۔

شرانگیزی کے خلاف مسلمانوں نے احتجاج کرتے ہوئے اشرار کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہجہانپور کے چوک کوتوالی علاقہ میں واقعہ مسجد سید شاہ فخر عالم میاں میں کل شام دو اشرارنے داخل ہو کر وہاں رکھی مذہبی کتاب کو جلا دیا، نماز کے لئے جب امام حافظ ندیم اور دیگر افراد پہنچے تو مذہبی کتاب کے جلے ہوئے صفحات انھیں نظرآئے اور انہوں نے دیگر لوگوں کو اس کی اطلاع دی۔ دوپہر تقریباً 3.15 بجے ایک نوجوان مسجد میں داخل ہوا اوراس نے مذہبی کتاب کو جلادیا اور فرار ہوگیا۔

ملزم کی تصویر قریبی دکانوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئی ہے۔ احتجاجیوں کو منتثرکرنے کیلئے پولیس نے ہلکی طاقت کا استعمال کیا۔ صورتحال کشیدہ لیکن پرامن بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے اس معالہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اوراشرار کی جلد سے جلد گرفتاری کا تیقن دیا۔ صورتحال کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے بھاری فورس کو متعین کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button