تلنگانہ

نارائن پیٹ ضلع کلکٹر ہری چندنا دساری نے خواتین کے لیے ہنر مندی کی تربیتی کلاسز کا آغاز کیا

نارائن پیٹ: 05 جنوری (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع کلکٹر ہری چندنا دساری نے آج صبح گھن شیام سرودے کے مکان میں ضلع دیہی ترقی محکمہ کے زیراہتمام نابارڈ کے تعاون سے خواتین کے لیے آرائشی ہاتھ کی پینٹنگ پر ہنر مندی کی تربیتی کلاسز کا آغاز کیا۔ اس موقع پر زیڈ پی چیئرمین نے کہا کہ خواتین محنت سے پینٹنگ کا فن سیکھیں اور یہاں روزگار حاصل کریں۔ گھن شیام سرودے نے کہا کہ فی الوقت دو کوچز کی نگرانی میں 40 دنوں تک خواتین کو تربیت دی جائے گی۔

 

اگر خواتین اس سے فائدہ اٹھائیں تو ہنر مندی کی تربیت کے مزید پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔ ضلع کلکٹر ہریچندنا نے کہا کہ نارائن پیٹ ضلع ہینڈلوم ساڑھیوں کے لئے مشہور ہے لیکن اب اسی طریقہ کے بجائے نئے طریقوں سے ساڑھیاں بنانے کے ساتھ ساتھ اچھے نام کی مانگ ہے۔ سوتی اور ریشمی کپڑوں پر ہاتھ سے پینٹ کرنے کا طریقہ کالنکاری پینٹنگ کہلاتا ہے جو کہ سیاہ اور سفید میں کی جاتی ہے۔پہلی کھیپ کو فی الحال نابارڈ کے زیراہتمام ڈی آر ڈی اے کی سرپرستی میں تربیت دی جارہی ہے کیونکہ نارائن پیٹ ضلع میں گھن شیام سرودے سے توقع ہے کہ وہ ہنر مندی کی تربیت کے ساتھ ساتھ تربیت کے بعد روزگار بھی فراہم کریں گے۔

 

مجموعی طور پر 60 خواتین کو 40 دنوں کی تربیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں خواتین کو ایمبراٸیڈری کے دیگر شعبوں میں بھی تربیتی کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا اور روزگار کے حصول کی کوشش کی جائے گی۔اس تقریب میں میونسپل چیرمین گندے اناسویا، مقامی رکن اسمبلی کی اہلیہ سواتھی ریڈی، پی ڈی۔ ڈی آر ڈی اے گوپال نائک، نابارڈ ڈی ڈی ایم ناگارجن، گھن شیام سرودے، آتمارام ایڈاکے ٹریننگ کلاس میں خواتین اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button