نیشنل

گجرات: سڑک پرنماز پڑھنے پر ٹرک ڈرائیور گرفتار

نئی دہلی : ریاست گجرات میں ایک ڈرائیور کو سڑک پر نماز ادا کرنے پرگرفتارکرلیا گیا۔ باچا خان نامی ٹرک ڈرائیور کے خلاف پولیس نے یہ کاوائی کی ہے۔

 

پولیس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور پالن پور شہر کے قریب ایک چوراہے پر کھڑے اپنے ٹرک کے آگے نماز ادا کرررہے تھے۔ یہ واقعہ 12 جنوری کا ہے۔ خان نے اپنا ٹرک روکا اور نماز پڑھنے لگے

 

اسی دوران کسی نے ویڈیو ریکارڈ کر کے وائرل کر دیا جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا اورگرفتاری عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button