جنرل نیوز

بنڈی سنجے سے اوٹکور کے بی جے پی قاٸدین کی کریم نگر میں ملاقات _ جیل سے رہائی پر اظہار یگانگت

نارائن پیٹ ضلع کے بی جے پی قائدین نے بنڈی سنجے سے ملاقات کی

 

 

اوٹکور :(اردو لیکس ۔عبدالوسیم ) بی جے پی کے ریاستی صدر و رکن پارلیمنٹ کریم نگر بنڈی سنجے سے نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور اور دیگر مقامات کے بی جے پی قائدین نے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہار یگانگت کیا۔جنھیں پولیس نے غیر قانونی مقدمہ میں جیل بھیج دیا تھا

317 جی او کی منسوخی کے لیے شروع کی گئی مہم پر  چند دن قبل پولیس نے حراست میں لے کر انہیں جیل بھیج دیا تھا۔بنڈی سنجے جو کل رات جیل سے رہا ہوئے ہیں۔ان سے اظہار یگانگت و ملاقات کے لیے ناراٸن پیٹ ضلع کے بی جے پی قاٸدین نے کریم نگر پہنچ کر ان کی قیام گاہ پر ان سے اظہار یگانگت  کی۔اس موقع پر بنڈی سنجے نے ناراٸن پیٹ ضلعی بی جے پی قاٸدین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر مہانکالی، ضلع انچارج ناگوراؤ ناماجی، ضلع صدر پگڈاکولا سرینواس، ضلع جنرل سکریٹری ایم۔ بھاسکر اور اقلیتی مورچہ کے ریاستی سکریٹری جناب محبوب علی،محمد عامر تاڑپتڑی ضلع سکریٹری ماٸناریٹی مورچہ شامل تھے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button