انٹر نیشنل

مہمانان رب العزت کے لئے خانہ کعبہ کو معطر کرنے کا اہتمام

ریاض ۔ کے این واصف

مہمانان رب العزت کی سہولت و آرام سے مناسک ادا کرنے کے لئے سعودی حکومت کوئی دقیقہ فردگزاشت نہین چھوڑتی۔ یہان تک کہ حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کی نماز کے لیے مسجد الحرام مکہ مکرمہ آنے والے زائرین کا اب خیرمقدم بہترین خوشبویات اور عود سے کیا جا رہا ہے۔
الاخباریہ چینل کے مطابق مسجد الحرام، اس کے صحنوں، دالانوں اور خانہ کعبہ کو خاص طور پرجمعہ کے روز خوشبویات سے معطر کیا جاتا ہے۔
یہ کام خانہ کعبہ کی تعظیم،عمرہ زائرین اور نمازیوں کو خوشبوؤں سے معطر ماحول میں عبادت کےلیے کیا جارہا ہے۔ معطر ماحول میں عبادت گزاروں کو آرام و سکون ملتا ہے۔
مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کو معطر کرنے کے لیے ہر روز بڑی مقدار میں اعلی درجے کا عود جو المعتق السیوفی الکلمنتان اور المروکی کے نام سے معروف ہیں استعمال کیا جا رہا ہے۔
حجر اسود، ملتزم (خانہ کعبہ کے دروازے کی چوکھٹ) اور رکن یمانی کو معطر کرنے کے لیے 20 تولہ عود ہر روز لگایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button