انتہاپسندی سے متاثر 34 اضلاع میں جوانواں کیلئے ہنرمندی کی تربیت

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب راجیو پرتاپ روڈی نے کہا ہے کہ ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ 34 ضلعوں میں ہنر مندی کے فروغ کے عنوان سے ایک اسکیم مرتب کی ہے۔ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت 34 ضلعوں کے لئے ہنر مندی کے فروغ کے 68 سنٹرز اور صنعتی تربیت کے 34 انسٹی ٹیوٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ اس اسکیم پر 9 ریاستوں کے 34 ضلعوں میں 29 مارچ 2010 سے کام ہورہا ہے۔