جنرل نیوز

نارائن پیٹ منی اسٹیڈیم میں ایتھلیٹکس سلیکشن ٹرائل کا انعقاد

نارائن پیٹ : 06 جنوری (اردو لیکس) نارائن پیٹ گورنمنٹ جونیئر کالج گراؤنڈ منی اسٹیڈیم میں ایتھلیٹکس سلیکشن ٹرائل کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ضلع بھر کے جونیئر کالجوں کے طلباء و طالبات نے اس ٹرائل میں حصہ لیا۔ اس ٹرائل میں ضلع بھر سے لونگ جمپ انڈر 18 کیلئے نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی کالج کے طالب علم ماسٹر ایم شیوا کمار (ایم پی سی سال دوم) کو پہلا انعام حاصل ہوا جنہیں ریاستی سطح کے سلیکشن ٹرائل کیلئے جو گچی باؤلی حیدرآباد میں منعقد ہونے جارہا ہے وہاں بھیجا جائے گا۔ نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی کالج سے ریاستی سطح کیلئے لانگ جمپ انڈر 18 منتخب ہونے پر پی ٹی جناب محمد احمد’ پرنسپل کالج مسٹر جگدیشور ریڈی’ اساتذہ اور طلباء نے مسرت کا اظہار کیا اور ماسٹر شیوا کمار کو ریاستی اور قومی سطح پر بھی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس سلیکشن میں ضلع بھر کے تمام سرکاری و خانگی کالجوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔بعد ازاں اقلیتی اقامتی اسکول بوائز کے ایم سرینواس دسویں جماعت کے طالب علم ان مقابلوں میں شارٹ پٹ اور ڈسکس تھرو کھیل میں ریاستی سطح پر سلیکٹ ہوئے ہیں۔ انکی کامیابی پر اسکول پرنسپل جناب محمد فرید کے علاوہ دیگر اسٹاف نے بھی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button