تلنگانہ

ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم تلنگانہ میں سیاسی منظر بدل کر رکھ دے گی

ریونت ریڈی کی پد یاترہ میں کانگریس کیڈر بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ تلنگانہ کانگریس انچارچ مانک راؤ ٹھاکرے کا بیان

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس کے انچارچ مانک راؤ ٹھاکرے نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترہ کے بعد ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کے تحت ملک کے گھر گھر تک راہل گاندھی کے پیام کو عام کرنے کے لئے آئی اے سی سی نے فیصلہ کیا ہے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ اس دوران بی جے پی کے 8 سالہ دور حکومت میں عوم دشمن پالیسیوں کے خلاف چارچ شیٹ داخل کر تے ہوئے عوام کو با شعور کیا جائے گا، تلنگانہ میں کے سی آر حکومت کی بدعنوانیوں اور عوام مخالف اقدامات کے خلاف چارج شیٹ بھی جاری کی جائے گی۔ ہر گھر تک دونوں حکومتوں کی ناکامیوں کی تفصیلات پہنچائی جائے گی۔

گاندھی بھون میں کانگریس اقلیتی شعبہ کے تحت عاملہ کا اجلاس منعقد کیا گیا، اس ایگزیکٹو میٹنگ کی صدارت تلنگانہ کانگریس اقلیتی شعبہ کے چئیرمین عبدلله سہل نے انجام دی۔ جس میں تلنگانہ کانگریس کے انچارچ مانک راؤ ٹھاکرے، تلنگانہ کانگریس امور کے انچارچ ندیم جاوید کے علاوہ ایوب خان سابق کارپوریٹر، مئناریٹی لیڈرس محمد نصیر، امتیاز خان اور مختلف اضلاع کے صدور نشین نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں عبدلله سہل نے مانک راؤ ٹھاکرے کا تفصیلی تعارف کروایا اور کہا کہ ہم اب الیکشن زون میں داخل ہو چکے ہیں، جس کے لئے ہمیں مظبوطی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button