جنرل نیوز

تدریسی پیشہ بہت ہی مقدس ہے _ رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی

تدریسی پیشہ بہت ہی مقدس ہے _ رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی

 رکن اسمبلی نے اساتذہ کو نیا سال کی مبارکباد دی۔

 

اوٹکور :(عبدالوسیم۔اردو لیکس) پروگریسیو ریکوگنائزڈ ٹیچرس یونین (پی آر ٹی یو ٹی ایس) اوٹکور منڈل پی آر ٹی یو کے صدر ایم۔ لکشماریڈی کی زیر سرپرستی میں پھلمامڑی کے جی بی وی اسکول میں نئے سال کے کیلنڈر اور ڈائری کی رسم اجراٸی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ اس خصوصی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مکتھل حلقہ کے رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوٸے کہا کہ اساتذہ کا معاشرے میں ایک نمایاں مقام ہے اور والدین کے بعد اگر کسی کا مقام ہوتا ہے تو وہ صرف استاد کا مقام ہوتا ہے اور مجھے ایسے اساتذہ کے ساتھ شریک ہوکر کیلنڈر کے رسم اجراٸی تقریب میں مسرت کا اظہار کیا۔تعلیم انسان کے لیے روح کی مانند ہے عدم مطابقت اس کے ساتھ رہتی ہے اور اسے آگے بڑھاتی ہے

 

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد اثاثہ ہے جسے معاشرہ میں تقسیم کیا جاتا ہے اور ہر کوئی شخص ہمیشہ اساتذہ کا تعلیمی مقروض ہے جو طالب علم کی تعلیم فراہم کرتے ہیں اور اس کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ بہت سے طلباء کا مستقبل واحد ایک استاد ہی سنوارتا ہے طلبا کی رہنماٸی کرنے اور ان کو صحیح راستہ سے ہمکنار کرنے وہ کسی بھی وقت طلبا کے حق میں دستیاب رہتے ہیں۔ ضلع جنرل سکریٹری وائی جناردھن ریڈی نے کہا کہ پی آر ٹی یو، ایک انجمن جو اساتذہ کی بھلائی کا خیال رکھتی ہے آج ہر ٹیچر اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس نئے سال میں اساتذہ جلد ہی خوشخبری سنیں گے۔ ان کے تمام زیر التواء مسائل کے حل کی یکسوٸی کی جاٸیگی

 

۔اس موقع پر ریاستی عہدیداران آر چندر شیکھر ریڈی، نارائن ریڈی، ضلعی قائدین پالے انیل کمار، سری نواسن، بھاسکر، سرینواس نائک، منڈل قائدین گوپالا کرشنا، شیکھر ریڈی، آنند، آنند کمار، گوپال، ستیہ پال، نرسمہا ریڈی، کے جی بی وی پرنسپل لکشمی چندرلاکا، ، علیویل، چندر شیکھا رایا، رویندر ریڈی، شہزادی، پرتیبھا، تقی، سید فرید، فضل، انجانیولو، سلام،اور دیگر شریک تھے۔اس پروگرام میں ایم پی پی لکشمی نارائن ریڈی، پی اے سی ایس چیرمین بال ریڈی،منڈل صدر لکشما ریڈی، سابق زیڈ پی ٹی سی اروند کمار، نائب ایم پی پی یلا گوڈ اور سرپنچ سوریہ گوڑ نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button