جنرل نیوز

جمعیۃ علماء کریمنگر کی جانب سے 13 مئی کو عازمین حج کے لیے حج تربیتی کیمپ کا انعقاد

کریم نگر: جمعیۃ علماء کریم نگر کی جانب سے 13 مئی 2023 بروز ہفتہ بوقت صبح 10:30 تا 00 :03 بجے بمقام نیشنل فنکشن پیالیس حسینی پورہ کریم نگر بصدارت حضرت مفتی محمد اعتماد الحق صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء کریم نگر عازمین حج کے لیے حج تربیتی کیمپ منعقد کیا جارہا ہے،جس میں مہمان خصوصی نمونۂ اسلاف حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب نقشبندی مدظلہ العالی تشریف لارہے ہیں، جو مناسک حج بیان فرمائیں گے ، ان شاء اللہ اس کے علاوہ مقامی علماء کرام کے بھی اہم خطابات ہوں گے ،امسال حج پر جانے والے خوش نصیب حجاج کرام سے اس زرین موقع سےشرکت و استفادہ کی درخواست کی جاتی ہے-

 

متعلقہ خبریں

Back to top button