بی جے پی گجرات کے نئے ریاستی صدر جیتو واگھینا

بی جے پی نے گجرات کے نئے ریاستی صدر کی حیثیت سے بھاوانگر ویسٹ کے رکن اسمبلی جیتو واگھینا کو مقررکیا ہے۔ واضح راہے کہ وجئے روپانی کو چیف منسٹر بنایا گیا ہے جس کے بعد اس عہدہ پر ان کا تقرر عمل میں آیا۔ جیتو کی عمر 46 سال ہے اور ان کا تعلق پٹیل برادری سے ہے۔ پہلے بھی وہ کئی اہم زمہ داریاں سمبھال چکے ہیں۔ پارٹی ترجمان نے بتایا کہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کی منظوری کے بعد انھیں ریاستی صدر بنایا گیا۔