جرائم و حادثات

کریم نگرضلع میں نوجوان لڑکی کا قتل۔ عاشق ہی قاتل نکلا

کریم نگر: ریاست تلنگانہ کے کریمنگر ضلع میں ایک لڑکی کے قتل کی واردات پیش آئی۔ ماناکونڈورمنڈل کے چینجرلہ کے مضافات میں پہاڑی علاقہ سے لڑکی کی مسخ شدہ نعش برآمد ہوئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ چار دن قبل لڑکی کا قتل کردیا گیا ہے۔ لڑکی کی شناخت 19 سالہ ورا لکشمی کی حیثیت سے کی گئی ہے، لڑکی کے لاپتہ ہونے پراس کے گھروالوں نے تما پورپولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ لڑکی اورپونڈلہ کا رہنے والا اکھیل ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اوراسی نوجوان نے لڑکی کا ریپ کرنے کے بعد اس کا قتل کردیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کرپوچھ تاچھ کی تواس نے اقبال جرم کرلیا اوراس کی نشاندہی پرپولیس نے نعش کو ضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button