جرائم و حادثات

پیر میں لگائی گئی پٹی میں چھپا کر لایا گیا سونا حیدرآباد ایرپورٹ پر ضبط

حیدرآباد: پیر میں لگائی گئی پٹی میں چھپاکرلائے گئے سونے کو ایک مسافر کے پاس سے حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے ضبط کرلیا۔یہ مسافر جس کی شناخت محمد ارشد کے طورپر کی گئی ہے،شارجہ سے تلنگانہ کے دارالحکومت پہنچا تھا تاہم کسٹم کے عہدیداروں نے تلاشی کے دوران اس سونے کا پتہ چلایا اور اس کے پیر کی پٹی کاٹ کر سونے کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔اس سونے کا وزن 960گرام ہے اور اس کی مالیت ہندوستانی کرنسی میں 46.60لاکھ روپئے ہے۔اس سونے کو ضبط کرلیا گیا اور اس مسافر کو حراست میں لے لیاگیا۔ اس سے پوچ گچھ کی جارہی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button