جنرل نیوز

حلقہ اسمبلی آرمور کی مساجد، عیدگاہ،قبرستان اور کمیونٹی ہال کیلئے فنڈس جاری کریں _ سمیر احمد اور عثمان حضرمی کی رکن اسمبلی جیون ریڈی سے نمائندگی 

نظام آباد:3/ جنوری (اردو لیکس)ضلع حرکیاتی قائد بی آرایس پارٹی سمیر احمد اور عثمان حضرمی قائد بی آرایس نے حیدرآباد میں رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی کی مساجد، عیدگاہ، قبرستان اور کمیونٹی ہال کیلئے منظورہ فنڈس کی فی الفور اجرائی کے سلسلہ میں نمائندگی پر رکن اسمبلی مسٹر جیون ریڈی نے ریاستی وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور سے فون پر بات کرتے ہوئے منظورہ فنڈس کی اجرائی کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔وزیر کے ایشور نے تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں احکامات کی اجرائی عمل میں لائیں گے اور اقلیتی بہبود ڈائریکٹر شاہنواز قاسم کو فنڈس کی اجرائی کے سلسلہ میں احکامات جاری کریں گے۔

 

سمیر احمد نے بتایا کہ رکن اسمبلی جیون ریڈی حلقہ اسمبلی آرمور میں مسلم اقلیتی طبقہ کی فلاح وبہبود اور مطالبات کی یکسوئی کیلئے شب و روز سرگرم ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت العلماء، جماعت اسلامی، مجلس تحفظ ختم نبوت، جمعیت اہلحدیث مسجد علی حضرمی، رحمانیہ مسجد کمیونٹی ہال، نمرہ یوتھ ویلفیر سوسائٹی، ماہی یوتھ ویلفیر سوسائٹی، عرف مسجد، مسلم میناریٹی مہیلا سنگم، جامع مسجد، نندی پیٹ منڈل قبرستان کمپاؤنڈ، جامع مسجد، عیدگاہ نندی پیٹ، مدینہ مسجد ویلمل، جامع مسجد نوی پیٹ اور دیگر کئی مساجد، قبرستان، عیدگاہوں کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ س کی منظوری عمل میں لائی گئی لیکن اجراء نہیں کیا گیا

 

رکن اسمبلی جیون ریڈی نے تیقن دیا کہ جلداز جلد فنڈ کی اجرائی کو یقینی بنایا جائے گا۔مسٹر سمیر احمد اور عثمان علی حضرمی نے رکن اسمبلی جیون ریڈی کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے شالپوشی کی اور نئے سال میں مزید ترقی و کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button