جنرل نیوز

جمعیتہ علماء ضلع کریمنگر اور تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے اشتراک سے پرسنالٹی اینڈ اسکل ڈیولپمینٹ پر ورکشاپ

جمعیتہ علماء ضلع کریمنگر اور تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے اشتراک سے پرسنالٹی اینڈ اسکل ڈیولپمینٹ کا انعقاد

 

 

حافظ عبدالمجید اشتیاق سکریٹری جمعیتہ علماء کریم نگر کی اطلاع کے بموجب 9،جنوری 2022 بروز اتوار بعد ظہر پیکاک ریسٹورنٹ میں جمعیتہ علماء ضلع کریمنگر اور تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے اشتراک سے پرسنالٹی اینڈ اسکل ڈیولپمینٹ ورکشاپ کا انعقاد مفتی محمد یونس صاحب قاسمی صدر جمعیتہ علماء کی صدارت اور محترم سرور شاہ بیابانی صاحب نائب صدر جمعیتہ علماء ضلع کریمنگر کی نگرانی عمل میں آیا. جس میں بیرون ریاست کی بین الاقوامی ٹرینر، تجربہ کار کہنہ مشق استاد جناب سید سعید احمد صاحب پونہ نے

طلباء و طالبات کو اپنا مقام اور سماج میں خود کی پہچان بنانے اور کامیاب زندگی کے لئے کن اچھی عادتوں کو اپنانے اور کن بری عادتوں سے اجتناب کرنے، قوم ملت اور ملک کے کس طرح ہم کام آئیں ان باتوں کو بنیاد بناتے ہوئے ایک نمایاں انداز میں

طلباء و طالبات کی کثیر تعداد کو تربیت دیتے ہوئے اپنے بیش قیمتی فن کا مظاہرہ سے طلبہ کو متاثر کیا۔آخر میں صدر محترم مفتی محمد یونس صاحب قاسمی کی نصیحت اور دعاء کے ذریعہ ورکشاپ کا اختتام عمل میں آیا.

حافظ سید رضوان صاحب جنرل سیکرٹری سٹی جمعیتہ علماء اور حافظ سید مطہر الدین نے مہمان مکرم کی

تہنیت کرتے ہوئے مومنٹو پیش کیا. اس پروگرام میں مستقر کریم نگر کے مختلف اسکولس اور کالجس کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد شریک رہی۔

اس موقع پر ،فیصل علی صاحب مالک پیکاک ریسٹورنٹ، شیخ حبیب الرحمن صاحب، سید افضل محی الدین صاحب، موسی خان صاحب،محمد اظہار حسین کے علاوہ دیگر موجود رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button