جنرل نیوز

مفتی سعید اکبر صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد کا جناب محمد عبدالفہیم صدر ضلع مجلس و سابق ڈپٹی میئر نظام آباد کی دختر محفل عقد مسعود سے بصیرت افروز خطاب

 

نظام آباد:12 /جنوری (اُردو لیکس) امت مسلمہ کو اپنی زندگی دین شریعت تقوی و پرہیز گار ی اختیار کر تے ہوئے گزارنے کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار جناب مفتی سعید اکبر خطیب وامام جامع مسجد صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد نے جامع مسجد میں  بعد نماز عصر جناب محمد عبدالفہیم صدر ضلع مجلس و سابق ڈپٹی میئر نظام آباد کی دختر نیک اختر کی شادی کے موقع پر منعقدہ عقد نکاح کی تقریب سے بصیرت افروز خطاب کرتے ہوئے کیا مفتی سعید اکبر نے کہا کہ خطبہ نکاح کے میں جن تین قرآن کریم کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور جنکا پڑھنا مسنون ہے ان آیتوں کا جامع پیغام اور خلاصہ یہ ہے کہ اپنی زندگی میں تقویٰ کریں نکاح کے موقع پر اللہ رب العزت تقوی کی تلقین کیو ں فرماتے ہیں اس سلسلے میں علماء کرام نے لکھا ہے کہ دلوں تقوی نہیں ہے اللہ تبارک و تعالیٰ کا بھر پور تعاون نہیں ہے، اللہ کا خوف و خشیت نہیں ہے، دین شریعت کا پاس و لحاظ نہیں ہے

یہ ازدواجی زندگی خوشگوار نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی زندگی کا آغاز شوہر اور بیوی کے ازدواجی تعلقات سے ہوتا ہے اور اس تعلق کی خوشگواری اور استواری اسی ممکن ہے جب شوہر اور بیوی دونون ازدواجی زندگی کے آداب و فرائض سے بخوبی واقف ہوں۔ مفتی سعید اکبر نے سلسلہ تقریب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج کے موجودہ معاشرہ میں پیدا ہونے والے بگاڑ کی وجہ سے خاندانوں میں بے شمار مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اللہ کے حقیقی دوست متقی اور پرہیزگار لوگ ہے گناہوں بچنا، اللہ سے ڈرنا امت مسلمہ کیلئے بے حد ضروری ہے۔  زیر سرپرستی برادر محترم جناب الحاج محمد عبدالسلیم دختر نیک اختر ایم اے فہیم ضلع صدر مجلس و سابق ڈپٹی مئیر نظام آباد کا نکاح محمد فردوس کمپیوٹرسیکوریٹی اینڈ فارنسک اڈمنسٹریشن (کینڈا) فرزند جنا ب محمد رسول سیول کنٹراکٹر کے ساتھ بحسن خوبی انجام پایا مفتی سعید اکبر نے خطبہ نکاح پڑھا  عاقدین  اور ملت اسلامیہ کے حق میں دعا فرمائی

اس موقع پر جامع مسجد  میں عاقدین کے عزیز واقارب کے علاوہ مصلیان مسجد و معززین شہر کی ایک کثیر تعداد موجود تھی بعدازاں ایمپیرئیل کنونشن نزد ڈائری فارم بودھن روڈ نظام آباد میں مہمانوں کیلئے  عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں  مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، آئمہ کرام و حفاظ کرام ، علماء اکرام  ، ڈاکٹر س، وکلاء، انجینئر س، مختلف سماجی وفلاحی اداروں سے وابستہ سرکردہ شخصیات شہر کے معززین کے علاوہ عزیز وا قارب دوست احباب کی ایک کثیرتعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبا ل الحاج عبدالسلیم، ایم اے فہیم، ڈاکٹر ایم اے حلیم، ایم اے رحیم انجینئر، محمد عبدالنعیم سابق خادم  الحجاج    ایم اے عزیز (ایم آر اسٹونس)، شعیب ریحان (یو کے)، ایم اے صبور فرقان (ایم ایس ای یو کے)، ایم اے بصیر عدنان (ایم ایس آسٹریلیا)، ایم اے ملک افنان (بی فارم)، ایم اے وحید بلال (بی ای)، ایم اے صمد عثمان، محمد ابو بکر، محمد شازیب نے کیا۔ تقریب کے انتظامات میں ریاض الدین مختار، سید نظہر حسین، مسٹر شفیق، ایم اے رحیم، ایم اے مقیت بک ڈپو، محمد ہارون کارپوریٹر، میر پرویز علی سابق کارپوریٹر، ایم اے مصعیب سابق کارپوریٹر، محمد ریاض احمد انچارج کارپوریٹر، شہزاد مرزا حصہ لیا۔نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد، حبیب ملت اکبر الدین اویسی  فلور لیڈر، احمد پاشاہ قادری رکن اسمبلی، احمد بن عبداللہ بلعلہ رکن اسمبلی کے علاوہ دیگر مجلسی قائدین نے ایم اے فہیم کو بذریعہ فون مبارکباد دی۔ رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا، مئیر نظام آباد شریمتی ڈی نیتو کرن شیکھر، ڈی شیکھر، سابق مئیر آکولہ سجاتا سری سیلم، طاہر بن حمدان اربن انچارج کانگریس، ٹی آرایس کارپوریٹرس    ایم اے قدوس ببلوخاں اکبر حسین  کے علاوہ مجلس پارٹی کے قائدین ڈپٹی مئیر محمد ادریس خان، شکیل احمد فاضل صدر ٹاؤن مجلس  تمام مجلسی کارپوریٹرس، سید نجیب علی ایڈوکیٹ، ، عمران شہزاد صدر ٹاؤن میناریٹی سیل ٹی آرایس، ایم اے باری آرگنائز نگ سکریٹری ٹی آرایس ٹاؤن، احمد علی خان اسٹاف رپورٹر رہنمائے دکن، ایم اے مقیت فاروقی نمائندہ اعتماد، محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس،و  نمائندہ اردو لیکس، ایم اے ماجد نمائندہ راشٹریہ سہارا، محمد غوث ایڈیٹر محور،سید عثمان علی فکر جمہور، محمد اویس خان ایڈیٹر روزنامہ مومن ٹائمز، محمد فضل اللہ فوٹو گرافر، سید یٰسین علی افسر انوار دکن، محمد نعیم قمر عوام ٹی وی، محمد افضل خان پرواز ٹی وی، محمد امیر الدین جرنلسٹ، سہیل خان جرنلسٹ،محمد عارف، ، مرزا افضل بیگ تیجان جنرل سیکرٹری سئنیر سیٹزن ویلفیئر سوسائٹی ،عبدالقیوم این آر آئی و دیگر شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button