جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایل کے جی کی طالبہ کے ساتھ شرمناک حرکت۔ ڈرائیورگرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کی بنجارہ ہلز پولیس نے ایل کے جی کی طالبہ کے ساتھ عصمت ریزی جیسے شرمناک واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ اس اسکول کے خانگی اسکول کے پرنسپل کے ڈرائیوررنجیت کمارنے اسی اسکول میں زیرتعلیم طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس دوران لڑکی کی طبیعت بگڑ گئی جس پرارکان خاندان نے جب معلومات حاصل کیں تو پتہ چلا کہ رجنی کمارنامی ڈرائیورنے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ لڑکی کے گھروالوں کی شکایت پرپولیس نے ملزم کے خلاف کیس درج کرکے اسے گرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button