اوباما اسلامک اسٹیٹ کے فاونڈر: ٹرمپ

امریکہ میں صدارتی انتخاب کی انتخابی مہم کے دوران ریپبلکین پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اپوزیشن امیداور ہیلاری کلنٹن کو نشانہ بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں ایک تازہ حملہ میں ٹرمپ نے صدر امریکہ بارک اوباما کو اسلامک اسٹیٹ دھشت گرد تنظیم کا فاونڈر اور ہیلاری کو کو- فاونڈر قرار دیا.فلورئیڈا میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوے ٹرمپ نے اوباما کا مکمل نام بارک حسین اوباما لیتے ہوے کہا کہ یہی آئی ایس آئی ایس کے فاونڈر ہیں اور ہیلاری اس تنظیم کی کو فاونڈر ہیں اس کے لئے ہیلاری کو ایوارڈ دیا جانا چاہیے