کروڑ پتی ڈی سی ٹی او , اے سی بی کے جال میں

اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے محکمہ کمرشیل ٹیکسس کے ڈی سی ٹی او سید باشا کو گرفتار کرلیا۔ انھیں ایک لاکھ روپئے نقد رقم رشوت کے طور پر قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ نارکٹ پلی کے پاس سے گذرنے والی گرینائیڈ کی دو لاریوں کو پکڑ لیا گیا تھا۔ دو روز تک کسی بھی طرح کی کاروائی کے بغیر گاڑیوں کو روکے رکھنے کا بھی باشا پر الزام ہے۔ گرفتاری کے بعد اے سی بی کے حکام نے عہدیدار کے مکان ونستھلی پورم میں دھاوا کرکے 7 لاکھ 27 ہزار روپئے نقدی اور 537 گرام سونے کے علاوہ چار کیلو سے زیادہ چاندی دیگر قیمتی اشیاء کو ضبط کرلیا۔