جنرل نیوز

ریاستی وزیر ہریش راو کے خلاف تبصرہ کرنے کا مائنم پلی ہنمنت راو کو حق نہیں۔ شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر

راستی وزیر ہریش راو کے خلاف تبصرہ کرنے کا مائنم پلی ہنمنت راو کو حق نہیں۔ شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر

 

کوہیر۔ 23 اگست (اردولیکس) ریاستی وزیر ہریش راو بی آر ایس پارٹی کے اہم ستون ہے، روز اول سے ہی علحدہ ریاست تلنگانہ کے حصول کے لیے جد وجہد کرتے ہوئے مصائب کا سامنا کیا، اور بی آر ایس پارٹی کو آج بھی ترقی کی سمت گامزن رکھنے کے لیے محنت و مشقت کررہے ہے، ان خیالات کا اظہار نمائندہ سرپنچ شیخ جاوید نے اخباری نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کیا،

اور انھوں نے کہا کہ مائنم پلی ہنمنت راو بی آر ایس پارٹی ریاست تلنگانہ میں اپنا مقام بنانے اور عوام کی پسند بننے کے بعد اپنے سیاسی مستقبل کو لیکر بی آر ایس پارٹی میں شامل ہوۓ اور پارٹی نے ملگاجگری سے ٹکٹ دے کر رکن اسمبلی بنایا، اس کے باوجود پارٹی کے اہم ستون اور ذمہ دار ریاستی وزیر ہریش راو پر تنقید کرنے کا ہنمنت راو کو اخلاقی حق نہیں، اور ہنمنت راو سے مطالبہ کیا جاتا ھیکہ وہ اپنے الفاظ کو واپس لیتے ہوئے ریاستی وزیر ہریش راو سے معذرت خواہی کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button