ٹکٹ نہ ملنے پر ایک قائد نے کی خودکشی کی کوشش _ لکھنو میں سماج وادی پارٹی کے دفتر کے سامنے ہنگامہ

لکھنو_ 16 جنوری ( اردو لیکس) اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کے ایک قائد نے اسمبلی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔ تاہم وہاں موجود دیگر پارٹی کارکنوں اور پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے اس قائد کو خودکشی کرنے سے روک دیا یہ واقعہ لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی دفتر کے سامنے پیش آیا۔
بتایا جاتا ہے کہ علی گڑھ سے آدتیہ ٹھاکر برسوں سے سماج وادی پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ٹکٹ ملنے کی امید میں حلقہ میں مختلف پروگراموں کو منعقد کیا ۔ لیکن ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے انھیں ٹکٹ دینے کے بجائے دوسرے قائد کو ٹکٹ دیا ۔
ٹکٹ سے محروم ہونے پر آدتیہ ٹھاکر وکرمادتیہ مارگ پر واقع پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچے اور اپنے جسم پر پٹرول ڈال لیا اور آگ لگانے کی کوشش کی ۔لیکن انہیں پارٹی کارکنوں اور پولیس نے روکا جنہوں نے یہ سارا نظارہ دیکھ رہے تھے آدتیہ ٹھاکر نے انصاف کا مطالبہ کیا۔
Netaji did not get ticket & he was determined to kill himself.
Aditya Thakur of #Aligarh tried to commit suicide by pouring petrol on himself outside the Samajwadi Party office.Police have saved him
CIB news – @jawanikurbaan #UttarPradeshElections2022pic.twitter.com/S3PoO2Ixet— Mister J. (@Angryoldman_J) January 16, 2022