تلنگانہ

سیکریٹری سے ملاقات کے لئے آنے والے ضلع پریشد اسکولس ہیڈ ماسٹرس گرفتار _ انصاف کرنے آئیٹا تلنگانہ کا مطالبہ

ضلع پریشد گزیٹڈ ہیڈ ماسٹرس کی گرفتاری کی مذمت۔ انصاف کرنے آئیٹا تلنگانہ کا مطالبہ۔

حیدرآباد _ 17 جنوری ( اردو لیکس) آئیٹا تلنگانہ میڈیا کمیٹی کے ممبر محمد معین الدین کے بموجب آئیٹا تلنگانہ کے ریاستی صدر محمد یقین الدین، سکریٹری محمد اصغر حسین، محمد عبدالمعیز ، محمد نصیر الدین، محمد عبد المجیب، سید عارف نائب صدر نے ضلع پریشد گزیٹڈ ہیڈ ماسٹرس کی گرفتاری اور پولیس اسٹیشن منتقلی کی سخت مذمت کی۔ ہیڈ ماسٹرس GAD سکریٹری سے اپنے مسائل کے ضمن میں پہلے سے طے شدہ ملاقات کے لیے آۓتھے پر پولیس کا ہیڈ ماسٹرس کو گرفتار کرنا اور پولیس اسٹیشن منتقل کرنا بہت افسوس ناک واقعہ ہے آئیٹا پولیس کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتی ہے اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کا اعادہ نہ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

گذیٹڈ ہیڈ ماسٹرس کا پوسٹ جو کہ ملٹی ذونل ہے اور جی او 317 کی روشنی میں انکے متعلقہ سابقہ ضلع کے مخلوعہ جائیدادوں پر الاٹ کرنے کے بجائے انکو ذون کے نۓ اضلاع میں اللاٹ کرنے کی کوشش قابل مذمت اور جی او کی خلاف ورزی ہے ۔ پہلے سے اساتذہ اس کی منسوخی کا احتجاج کر رہے ہیں اور دوسری طرف عہدیداروں کا من مانی کرنا گویا اساتذہ کے ساتھ انصافی کرنا اور اساتذہ کو پریشان کر نا ہے۔ IAC کے کنوینر محمد عبدالمعیز، سید عبدالنعیم ، محمد افصل محی الدین، محمد سہیل نے گرفتاری کی سخت مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ انکے نمائیدوں سے بات کرے اور مسلہ کی جلد از جلد یکسوئی کرے ۔

اور انکو انکے متعلقہ سابقہ ضلع کے مخلوعہ جائیدادوں پر الاٹ کرے ناکہ دوسرے اضلاع کو۔ ماہ ختم ہو نے کو ہے۔ SSC کی فیس، تفصیلات پر کرنا اور اساتذہ کی تنخواہوں کا نظم کرنا ہے اور ابھی تک ہیڈ ماسٹرس کو الاٹمنٹ آڈر کا نہ ملنا اساتذہ اور طلباء میں بے چینی کا باعث بن سکتا ہے۔ ریاستی سیکریٹری محمد اصغر حسین نے بتایا کہ آئیٹا تلنگانہ ہمیشہ اساتذہ کے ساتھ ہے اور انکے جائز حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہے ہے اور رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button