انٹر نیشنل

تیسری بین الاقوامی حج و عمرہ کانفرنس 2024 کا آج آغاز۔ ہندوستانی وزراء بھی شریک 

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی وزارت حج کے زیر انتظام تیسری بین الاقوامی حج وعمرہ کانفرنس، نمائش پیر 8 جنوری سے جدہ کے سوپر ڈوم میں شروع ہوگی جو 11 جنوری تک جاری رہے گی۔مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بین الاقوامی حج وعمرہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

 

سرکاری خبررساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس سرمایہ کاروں کے لیے متعدد مواقع فراہم کرے گی جن سے زائرین کو ارض مقدس میں قیام سے وسیع تر تجربے کا موقع ملے گا۔ حج و عمرہ شعبے سے سعودی عرب اور بیرونی دنیا میں تعلق رکھنے والے 80 سے زیادہ ممالک کی شخصیات کانفرنس اور نمائش میں شریک ہوں گی۔

 

واضح رہے کہ اس کانفرنس میں ہندوستانی وزیر اقلیتی امور شریمتی اسمرتی ایرانی اور مملکتی وزیر وزارت خارجہ ہند وی مرلیدھرن بھی شرکت کریں گے۔ سعودی وزیر حج نے کہا کہ سعودی عرب زائرین کو مختلف سہولتوں فراہم کے ذریعے حج و عمرہ کے سفر کو یادگار بنانا چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button