تلنگانہ

نارائن پیٹ ضلع میں کوویڈ سنٹرس قائم کئے جائیں گے: وزیر صحت کی ویڈیو کانفرنس سے کلکٹر ڈی۔ہری چندنا کا خطاب

نارائن پیٹ : 20 جنوری (اردولیکس) ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش رائو نے کہاکہ کوویڈ کے انسداد سے متعلق خصوصی طور پر گھر گھر سروے عمل میں لایا جائے ۔ہریش رائو نے آج ریاستی وزیر پنچایت راج ایرابیلی دیا کر رائو ،چیف سکریٹری تلنگانہ سومیش کمار کے ساتھ ملکر تما م اضلاع کے کلکٹرس اور میڈیکل اینڈ ہیلت عہدیداروں کے ساتھ کوویڈ کے انسداد اور احتیاطی تدابیر سے متعلق ویڈیو کانفرنس منعقد کیا ۔اس موقع پر ہریش رائو نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ دیہی سطح پر، وارڈ سطح پر ایک ٹیم تیار کرکے ہر روز 25مکانات کا سروے کرنے کی ہدایت دی ۔

گھر گھر سروے ٹیم میں متعلقہ آشا ورکرس ،اے این ایم ،میونسپل اور گرام پنچایت کے ساتھ ٹیم تیار کرنے کا مشورہ دیا ۔یہ سروے ٹیمس گھر گھر پہنچ کر گھرمیں رہنے والے افراد سے یہ معلومات حاصل کریں کہ کیا کسی کو بخار ،سردی یاکھانسی سے متاثر ہیں سے متعلق جانکاری حاصل کی جائے ۔کوویڈ کی علامات پائے جانے والے افراد کی شناخت کی جاکر انہیں ہوم آئسولیشن کٹس فراہم کی جائے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ہوم آئیسولیشن کٹس کافی کار آمد ہے ۔پانچ روز اس کا استعمال کافی ہوگا ۔آئیسو لیشن کٹس جن افراد کو دیا گیا ہے سروے ٹیم روزانہ ان کے گھر پہنچ کر ان کی صحت دریافت کریں ۔پانچ روز کے بعد بھی بخار ،سردی ،کھانسی کم نہ ہونے کی صورت میں قریبی دواخانہ میں شریک کروانے کا مشورہ دیا ۔گزشتہ تجربہ کی بنیاد پر گھر گھر سروے بہتر طور پر انجام دینے کا ریاستی وزیر نے مشورہ دیا ۔انہوں نے میڈیکل عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی کہ وہ کوویڈ کے انسداد کے لئے ویاکسنیشن پروگرام میں تیزی پیدا کریں ۔دوسرے ڈوس سو فیصد نہ ہونے والے اضلاع بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں

۔ اسی طرح 15سال سے 17سال کے درمیان بچوں میں پہلا ڈوس کوویڈ ویاکسنیشن اور بوسٹر ڈوز ویاکسنیشن پر خصوصی توجہ فوکس کریں ۔انہوںنے کہاکہ تمام سرکاری پرائمری ہیلت سنٹرس میں ،کمیونٹی ہیلت سنٹرس ،ایریا ہاسپٹلس اور ضلع کے اہم سرکاری دواخانوں میں کوویڈ او پی خدمات کو منعقد کرنے کی ہدایت دی ۔کوویڈ علامات کے تمام افراد کو ہوم آئیسولیشن کٹس فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔انہوںنے کہا کہ تمام ہاسپٹلس میں آکسیجن کی سہولت اور کوویڈ وارڈس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔انہوںنے کلکٹرس کو سرکاری ہاسپٹلس کے ڈاکٹروں کے ساتھ رفیو کرنے کی ہدایت دی ۔کوویڈ مریضوں کو بہترین غذا فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔اس کے علاوہ وزیر پنچایت راج ایرا بیلی دیاکرراٶ،ریاستی چیف سکریٹری سومیش کمار نے خطاب کیا۔اس ویڈیو کانفرنس سے ضلع کلکٹر ڈی۔ہری چندنا نے کہا کہ ضلع میں کووڈ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جاٸے گا۔اس موقع پر ضلع سے ایڈیشنل کلکٹر چندرا ریڈی،ضلع محکمہ طبی و صحت عہدیدار ڈاکٹر رام منوہرراٶ،ڈی آٸی او شیلجا،ضلع پنچایت عہدیدار مرلی،اور دیگر شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button