جنرل نیوز

نظام آباد میں 4 جنوری کو جاب میلہ _ بے روزگار نوجوان استفادہ کریں

نظام آباد یکم جنوری (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس) ضلع نظام آباد میں موجود بے روزگار نوجوانوں کے لئے خانگی شعبہ میں روزگار فراہم کرنے کے مقصد سے 4 جنوری کو نظام آباد میں ایک جاب میلہ کا انعقاد عمل لایا جا رہا ہے ڈسٹرکٹ ایمپلایمنٹ آفیسر سرنیواس نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ اسٹیٹ بنک آف انڈیا میں کریڈیٹ کارڈ ،ریلیشن شپ آفیسر ایگزیکٹو ، ڈاٹا انٹری آپریٹر ، ٹیلی کالرس، پر تقررات عمل لاے جارہے ہیں امیدوار کی عمر 18سال تا 30سال کے درمیان ہونا چاہیے انٹرویو بوقت صبح 10تا 2 بجے دوپہر ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفس شیواجی نگر پر منعقد ہوگا دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنے بائیؤ ڈاٹا ، آدھار کارڈ پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ شرکت کرسکتے ہیں مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 9959456793 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button