جنرل نیوز

اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی کی جانب سے مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کی جدید عمارت کی سنگ بنیاد تقریب

نارائن پیٹ 23 جنوری( اردو لیکس ) اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی ضلع نارائن پیٹ کے زیر اہتمام کولم پلی میں سنگ بنیاد تعمیر جدید مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی کا انعقاد عمل میں لایا گیا . بعد ازاں ایک جلسہ منعقد ہوا.جسکی صدارت الحاج سید شاہ جلال حسینی اشرفی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی وصدر اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی نے کی

. جبکہ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر مولانا مظفر حسین خان بندہ نوازی بانی مرکزی میلاد جلوس حیدر آباد ‘ مولانا شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ (حیدرآباد) فاضل حسین پرویز (حیدرآباد) مولانا محمد نعیم کوثر رشادی محبوب نگر بانی و صدر قصدالسبیل ٹرسٹ’ مولانا ظہیر اللہ خان رشادی’ محمد عبدالقدیر نے شرکت کی.اس موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مدارس اسلامیہ اسلام کے قلعے ہیں

یہ جتنے مضبوط رہیں گے اس قلعے کے سپاہی اتنے ہی طاقت والے بن جائیں گے۔ دور حاضر میں مسلمان پستی قصر عمیق میں پہنچنے کے کئی وجوہات میں سب سے اہم وجہ یہی ہے کہ مسلمان علم دین سے دوری کا ماحول بنا رکھے ہیں۔ اگر زمانہ میں دوبارہ سر بلند ہونا چاہتے ہیں تو مدارس کو پروان چڑھائیں ان میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور ان میں پڑھانے والے علماء کی قدر کرنے کی ضرورت ہے۔ مقررین نے کہاکہ دینی مدارس امن کے گہوارے ہوتے ہیں جہاں شب روز قرآن کریم کی تعلیم دی جاتی ہے مقررین نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تم میں بہترین انسان وہ ہے جو علم سیکھے اور دوسروں کو سیکھائے۔ قرآن کا پڑھنا سننا’ چھونا یا قرآن کی تعلیم کے لے انتظام کرنا یہ سارے اعمال خیر پر مبنی ہیں۔ اس تقریب سے مولانا شفاعت علی نظامی’ مولانا فاروق بن مخاشن’ ڈاکٹر تبریز حسین تاج جنرنلسٹ’ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر الحاج محمد شفیع چاند سیکریٹری اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے ہاتھوں مہمانوں کی گلپوشی کی گی۔ اس پروگرام کی کارروائی عبدالسلیم ایڈوکیٹ نے چلائی۔ اس جلسہ سائی ریڈی سرپنچ کولم پلی، راجندر گوڑ، جناردھن گوڑ، میں محمد تقی چاند رکن بلدیہ’ امیر الدین ایڈوکیٹ کونسلر’ عبدالقادر منڈاسگھر ضلع صدر مجلس’ سرفراز حسین انصاری’ محمد جعفر تاج’ محمد فضل احمد’ انجینیر محمد رفیع الدین ودیگر نے شرکت کی۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد عرفان متعلم مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کی قرآت کلام پاک سے آغاز ہوا۔ جبکہ نعت حافظ محمد جنید مشتاق نے پڑھی۔ مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے دعا کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button