جنرل نیوز

حج سوسائٹی ضلع نظام آباد کی نمائندگی پر حاجی صاحب کو دوبارہ ٹکٹ مل گیا

صدرحج سوسائٹی مولاناشیخ اسماعیل عارفی امام وخطیب موتی مسجد کی اطلاع کے مطابق 12/جولای کی رات دیرگئے مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی کو مدینہ منورہ سے کال موصول ہوی کہ ایک 70/سالہ حاجی صاحب کورنمبر0-2-997 کاواپسی کاٹکٹ گم ہوگیاہے جبکہ واپسی میں صرف دودن باقی رہ گےء کافی پریشانی کے عالم میں ہیں

 

جس پر مولانانے حج سوسائٹی ضلع نظام آباد کے متحرک وفعال خازن وسیم احمد خان سے رابطہ کیا اورتفصیلات سے آگاہ کرتے ہوے فوری اقدامات کی گذارش کی جنہوں صبح ہوتے ہی ریاستی حج کمیٹی کے ذمہ داران جناب عرفان شریف صاحب سے فون پربات چیت کی اورانہی کے حوالہ سے مدینہ میں موجوداپنے حجاج کرام سے رابطہ کیا اورمدینہ کے خادم الحجاج سے بھی رابطہ کرکے ان حاجی صاحب کو وسٹاراایرلائنس کاپتہ دیااورفوری مسئلہ کی یکسوی کرتے ہوے حاجی صاحب دوبارہ ٹکٹ دلوایا

 

جس پر انہوں نے حج سوسائٹی ضلع نظام آباد کے ذمہ داران اوروالینٹرس کادل کی گہرائیواں سے شکریہ اداکرتے ہوے دعاؤں سے نوازانیز اس موقع پر وسیم احمدخان نے ریاستی حج کمیٹی کے ذمہ دارعرفان شریف اورمدینہ میں موجود تمام خادم الحجاج کاشکریہ اداکرتے ہوے نیک تمناؤں کااظہارکیا جس سے معلوم ہوتاہیکہ حج سوسائٹی کی خدمات انتہای مہ دارانہ ومخلصانہ ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button