تلنگانہ

حیدرآباد میں زیر تعمیر فلائی اوور کا ایک حصہ منہدم _ 4 ورکرس زخمی

حیدرآباد _ 21 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کے ایل بی نگر میں زیر تعمیر فلائی اوور کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ ساگر رنگ روڈ پر تعمیر ہونے والے بیرامالا گوڈا فلائی اوور  تعمیری کاموں کے دوران سلیب کو پلر ٹو پلر جوڑا جا رہا تھا، فلائی اوور ایک دم سے گر گیا۔ اس حادثے میں 4 ورکر زخمی ہو گئے۔ جنہیں ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں لے جایا گیا اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کا تعلق اتر پردیش اور بہار سے بتایا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دی

 

فلائی اوور کے گرنے کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے انجینئروں کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔غیر معیاری کام ہے یا کوئی تکنیکی وجہ سے سیلب کا حصہ منہدم ہو گیا اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ایل بی نگر کے ایم ایل اے دیوی ریڈی سدھیر ریڈی نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلائی اوور گرنے کے واقعہ کی اعلیٰ حکام سے تحقیقات کرائی جائے  گی۔ اس کے ذمہ دار  کو سخت سزا ملے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ زخمیوں کا بہتر علاج کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button