شاہ رخ خاں کے ساتھ امریکہ میں ایک بار پھر امتیازی سلوک

بالی ووڈ کے شہنشاہ شاہ رخ خان کو امریکہ کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پر امتیازی سلوک کا شکار ہونا پڑا. انہیں وہاں حراست میں لیا گیا. اس کی اطلاع شاہ رخ نے ٹوئیٹر پر دی. ان کی تلاشی لی گئی ہے اور انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ امریکی سفیر برائے ہند رچرڈ ورما نے لاس اینجلس ہوائی اڈے پر حراست میں لئے جانے پر معذرت خواہی کی ہے۔ ہم آپکو بتادیں کہ اس سے پہلے بھی کنگ خان کے ساتھ امریکہ میں اسی طرح کا سلوک کیا گیا تھا۔