مہلوک نعیم کے ساتھ تعلقات کوسابق ڈی جی پی نے کیا مسترد

تلنگانہ کے سابق ڈی جی پی دنیش ریڈی نے انکاونٹر میں مارے جانے والے گینگسٹر نعیم کے سابق ڈی جی پیز سے تعلقات کے الزامات کو مسترد کردیا۔ آج حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس تعلق سے غیر ضروری الزام تراشی کی جارہی ہے۔ دنیش ریڈی نے مزید کہا کہ انفارمرس کا کسی بھی ڈی جی پی سے تعلق نہیں ہوتا انفارمرس کے لئے محکمہ پولیس میں ایک سسٹم موجود ہے۔ سابق ڈی جی پی نے کہا کہ محض ٹی آر پی بڑھانے کے لئے ایک چینل اس طرح کی بے بنیاد خبریں نشر کررہا ہے۔ی