نارائن کھیڑمیں چوروں نےایک ضعیف جوڑے کا قتل کردیا

تلنگانہ ضلع میدک کے نارائن کھیڑ منڈل میں چوروں نےایک ضعیف جوڑے کا قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق موضع ستیہ گاوں کے رہنے والے 75 سالہ امبیا اور اس کی بیوی 70 سالہ سشیلما کے مکان میں کل رات دیرے گئے چور داخل ہوئے اور انھوں نے شوہر بیوی کا قتل کرکے مکان میں رکھی نقدی اور سونے کے زیورات لوٹ کر راہ فرار اختیار کی۔