مین ہول میں دم گھٹنے سے چار مزدور فوت

حیدراباد میں ہائی ٹیک سٹی کے اییپا سوسائیٹی کے پاس مین ہول کی صفائی کے دوران چار مزدور دم گھٹنے سے فوت ہوگئے.مین ہول کی گہرائی 25 فٹ تھی پہلے دو مزدور صفائی کے لئے مین ہول میں اترے اور بے ہوش ہوگئے.بعد ان دونوں کو باہر نکالنے مزید دو مزدور ہول میں اترے اور وہ بھی فوت ہوگئے.بتایا جاتا ہے کہ زہریلی گیس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی.پولیس نے بلدیہ کے تعاون سے پروکلین اور جے سی بی کے ذریعہ مین ہول کے اطراف کھدوائی کرتے ہوے لاشوں کو نکالا.