پولیس کے اعلی عہیداروں کی ہراسانی سے سب انسپکٹر کی خودکشی

اعلی عہیداروں کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک سب انسپکٹر سرویس ریوالور سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی.یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا. ضلع کے کوکونورپلی پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر 38 سالہ راماکرشناریڈی نے پولیس کواٹرس میں سرویس ریولوار سے گولی مار لی.جس کے نتیجہ میں راماکرشناریڈی برسرموقع ہلاک ہوگیا.ضلع ایس پی چندرشیکھرریڈی نے لاش کا دیدار کیا.اور اس کی انکوائری کا اعلان کیا.سب انسپکٹر کے پاس سے خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا.جس,میں اس نے لکھا کہ سدی پیٹ ڈی ایس پی سریدھر,سرکل انسپکٹر وینکٹیا کی ہراسانی سے تنگ آکر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ہے راماکرشناریڈی کا آبائی مقام ضلع نلگنڈہ کا بکامنتراگوڈم ہے